Voice of Asia News

نیب ریفرنس کی سماعت؛ حسین نوازکے بینک اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) شریف خاندان کے خلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نے نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش کیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے