Voice of Asia News

اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا کہیں اور کیا ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا مگر کہیں اور کیا ہوگا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ کے تین رہنما نوازشریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ نوازشریف کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ میڈیارپورٹ کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ 20 کروڑ عوام کی توہین ہےچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ قانون کے مطابق عدالتی فیصلوں پر ہر آدمی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے، شائد اس بیان میں نوازشریف نے حدود کراس نہیں کیں، کسی اور جگہ حدود کراس کی ہوں گی اور کچھ جگہوں پر اس سے زیادہ بھی کہا گیا ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا ہ ہم نہیں سمجھتے جو مواد ہمارے سامنے پیش کیا گیا وہ توہین عدالت سے متعلق ہے، نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا، اس لیے توہین عدالت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے