Voice of Asia News

کریتی سینن کو ’’ رائزنگ سٹارایوارڈ ‘‘ سے نواز دیاگیا

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو ہیلو ہال فیم ایورڈز میں’’ رائزنگ سٹارایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ہونے والے ہیلو ہال فیم ایورڈز میں کریتی سینن کو فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’رائزنگ سٹار ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ فلم میں ان کے ہمراہ راج کمار رائو اور ایوشمان کھرانہ بھی تھے۔ فلم کی ہدایتکارہ ایشونی ائییرتیواری ہیں۔ کریتی ان دنوں دلجیت دوسانج کے ساتھ فلم ’’ارجن پٹیالہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے