Voice of Asia News

سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کا پوسٹر جاری

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کے حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کے حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔پوسٹر میں دولکیر سلمان اور سونم کپور نے ایک کتاب پکڑی ہوئی ہے جس سے ان کا منہ ڈھکا ہو اور آنکھیں واضح ہیں جبکہ کتاب کے اوپر ذویا فیکٹر لکھا ہوا ہے۔ فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ انوجا چوہان کی کتاب’’دی ذویا فیکٹر‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما ہیں۔ فلم آئندہ سال 5اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے