Voice of Asia News

ایشا دیول مختصر فلم ’’کیک واک‘‘میں شیف کا کردار ادا کریں گی

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول مختصر فلم ’’کیک واک‘‘میں شیف کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار رام کمل مکھرجی اور ابھرا چکرابورتی کی مختصر فلم میں اداکارہ ایشا دیول شیف کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی کہانی بھارتی معاشرے میں خواتین کی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی کے سفر پر مبنی ہے، فلم کی عکسبندی مارچ کے آخر تک کلکتہ میں شروع کی جائے گی جس میں ماڈل و ٹی وی اداکار ترون ملہوترا بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے