Voice of Asia News

سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے، ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا چاہئے، گذشتہ روز ایوان میں بہت سے ممبران کے نہ آنے کی وجہ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی کنونشن میں حصہ لینا تھا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گذشتہ روز اراکین قومی اسمبلی کا بڑا مصروف دن تھا، اس دن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا چناؤ کرنا تھا جس کی وجہ سے ایوان میں اراکین قومی اسمبلی کی حاضری کم رہی اور یہی وجہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب نہ آنا بھی تھا۔رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا، ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے