Voice of Asia News

جاپانی وزارتِ خزانہ کی دستاویزات میں رد و بدل پر شہریوں کا احتجاج

ٹوکیو (وائس آف ایشیا) جاپان کی وزارتِ خزانہ دستاویزات میں رد و بدل کیاعتراف پر لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں پارلیمان کی عمارت کے سامنے سینکڑوں افراد نے وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری اراضی کی فروخت کی متنازع دستاویزار میں ردوبدل کے اقرار کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرے کا انتظام شہریوں کے ایک گروپ نے کیا ۔گروپ کے مطابق، حزب مخالف کی جماعت کے اراکین بھی اس مظاہرے میں شریک تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے شفافیت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔مذکورہ گروپ کے رکن کئیسٴْوکے یاماموتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس معاملے کی صورتحال واضح کریں کہ اس میں ملوّث کون تھا اور دستاویزات میں رد و بدل کا اصل ذمہ دار کسے ٹھہرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے