Voice of Asia News

عفرین شہر کے مرکز کا کنٹرول حاصل کر لیا، ترک فوج

استنبول(وائس آف ایشیا) ترک فوج نے کہا ہے کہ شامی مخالفین کے ساتھ مل کر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے شامی مخالفین کے ساتھ مل کر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اپنی جنوبی سرحد کے قریب کٴْرد باغیوں کے خلاف یہ ترک فوج کی جاری کارروائی میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ فوج کے مطابق اٴْس نے انتہائی اہمیت کے حامل بعض مقامات پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک حکومت کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ترک مسلح افواج نے عفرین کے نصف سے زائد حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے