Voice of Asia News

ا سرائیلی فوج کی فائرنگ سے 8 فلسطینی طلباء زخمی

راملہ(وائس آف ایشیا)اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 8 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے اٴْردن کے مغربی کنارے کے شہر رملہ کے جوار میں یونیورسٹی طلباء کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوجیوں نے مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 8 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔فلسطین وزارت ِ صحت نے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور جارحیت سے فلسطینی نوجوان اصلی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے