Voice of Asia News

ن لیگ کے ایک اور ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ فیصل آباد سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصراللہ گھمن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔لیگی ایم پی اے نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری سرور، اسد عمر، شفقت محمود، راجہ ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان اور سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے ، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں ، موجودہ مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔رضا نصراللہ گھمن نے کہا عمران خان نے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے