Voice of Asia News

اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔بابراعوان کی وائس آف ایشیا سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو راستہ روکیں گے ، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کوموقع دینا چاہیے تاکہ اسٹیٹس کو ٹوٹ جائے، گلگت، آزاد کشمیر، پنجاب کی حکومت مسلم لیگ( ن) کے پاس ہے، مسلم لیگ( ن) فنڈزاستعمال نہیں کرنے دیتی۔بابر اعوان نے کہاکہ عجیب بات ہے ایک وزیرکہتا ہے پی آئی اے مفت دیں گے، کیا اب حکومتی اداروں کومفت بیچا جائےگا، حکومتی اداروں کوبیچنے کی کوشش کی گئی توپی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اورپی آئی اے کی لنڈا بازارمیں سیل نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی، این اے 53 سے الیکشن لڑوں گا، ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کھربوں کے ادارے کے، مفت کیسے بیچا جاسکتا ہے، اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نااہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نااہل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے