Voice of Asia News

دبئی میں انٹرنیٹ دھوکہ دہی میں اضافہ

دبئی(وائس آف ایشیا)مقامی اخبار الوطن کے کالم نگار عبیر خالد کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار جین کے مطابق انٹرنیٹ کے 25 فیصد صارفین کے اکاونٹس جعلی ہیں ۔اور گزشتہ چار سال میں انکی تعداد میں 50 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ جعلی اکاونٹس کی موجودگی سے دھوکہ دہی سے سب سے زیادہ دبئی متاثر ہو رہاہے ۔ خالد کا کہنا تھا کہ یہ جعلی اکاونٹس صرف عام صارفین تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دنیا کی معروف ترین کمپنیاں بھی سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو بڑھانے کے لیے اور پبلسٹی کے لیے جعلی لائکس اور کمنٹس کروا رہی ہیں ۔امریکی اخبار کے مطابق تمام بڑی بڑی کمپنیاں انٹرینٹ پر اپنے صارفین کے اکاونٹس سے متعلق کوائف تک رسائی رکھتی ہیں جن کو وہ اپنی پرمووشن کے لیے استعمال کرتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے