Voice of Asia News

چین نے امریکا سے درآمد کی جانے والی 128 مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے

بیجنگ(وائس آف ایشیا) چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 2 اپریل سے چین نے امریکا سے درآمد کی جانے والی 128 مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے ہیں۔چائینہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے ماتحت کسٹمز محصولاتی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ امریکا سے درآمد کئے جانے والے پھلوں سمیت 120 دیگر متعلقہ مصنوعات پر محصول کی مد میں 15 فیصد ، گوشت اور اس سے متعلقہ دیگر 8 مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کئے جائیں گے۔اس حوالے سے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر عائد کرنے والے محصولات کے جوابی ردعمل میں چین نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔مذکورہ امریکی اقدام سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کثیر الاطرافی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے جبکہ امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی روشنی میں چین کے مفادات کا تحفظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے