Voice of Asia News

ناکارہ چینی خلائی سٹیشن کا ملبہ جنوبی بحرالکاہل میں گرگیا

بیجنگ (وائس آف ایشیا) چین اور امریکا سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ناکارہ چینی خلائی سٹیشن زمین کے فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی زیادہ تر بکھرکر جنوبی بحرالکاہل میں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرگیا۔ چین کے خلائی انجینیئرنگ آفس نے بتایا کہ یہ زمین کی خلائی حدود میں گرینچ کے معیاری کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 15 منٹ پر داخل ہوا۔تیانگونگ 1 نامی یہ مصنوعی سیارچہ چین کے پرعزم خلائی پروگرام کا حصہ اور 2022ء میں ایک انسان بردار سٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کی پہلی کڑی تھی۔ خلائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی بحرالکاہل میں ایک وسیع خطے میں گرا۔ ہارورڈ سمتھسونین سینٹر کے خلاباز جوناتھن میک ڈاول نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تاہیٹی کے شمال مغرب میں گرا ہے۔بہر حال ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کتنا ملبہ زمین پر سالم گرا ہے۔ واضح رہے کہ8 ٹن وزنی اس خلائی گاڑی کو 2011ء میں مدار میں چھوڑا گیا تھا تاہم 2016ء میں اس نے کام کرنا بند کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے