Voice of Asia News

عراق میں گرفتار چھ ترک داعشی خواتین کو سزائے موت

بغداد(وائس آف ایشیا)عراق کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست چھ داعشی خواتین جنگجوؤں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی مرکزی فوج داری عدالت نے ترکی سے تعلق رکھنے والی چھ داعشی خواتین کو سزائے موت اور بعض کو عمر قید کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ عراق کی عدالتوں سے داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔فروری کے آخر میں عراق کی ایک عدالت نے داعش کے جنگجوؤں کو لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے کے الزام میں16 ترک خواتین کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔عراق کی اعلیٰ عدلیہ کے ترجمان جسٹس عبدالستار بیرقدار کے ترجمان نے کہا تھا کہ داعش سے تعلق رکھنے والی سزا یافتہ خواتین نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے خود ہی دہشت گردوں کو شادیوں کے لیے پیش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے