Voice of Asia News

معاشی ماہرین کی حکومت کوبجٹ پیش نہ کرنے کی تجویز

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)معاشی ماہرین نے موجودہ حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت حکومت پر آمدہ بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ ملک کے اقتصادی شعبے میں صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے۔ گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس جیسے اہم ترین نان ٹیکس کی وصولی کم ہوئی ہے۔ صورتحال کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے حکومت کو تجویزدی کہ وہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرے۔ مقررہ وقت سے پہلے بجٹ پیش کرنے سے بجٹ کے تمام لوازمات پورے نہیں ہوںگے اور اکنامک سروے گروتھ ریٹ سمیت 10 ماہ کے اعداد وشمار دستیاب نہیں ہوںگے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے