Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاجنوبی وزیرستان کادورہ، نقیب اللہ محسودکے والدسے ملاقات : آئی ایس پی آر

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہوں نے مکین میں نقیب اللہ محسودکے والدسے ملاقات کی اور انصاف میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ وزیرستان کے دوران وانا میں ایگریکلچرپارک اور مکین میں ماریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپہ سالار کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ نقیب اللہ محسودکوانصاف دلانے کے لئے فوج مکمل تعاون کرے گی ،قبائلیوں نے امن کے لئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے فاٹاکی قومی دھار ے میں شمولیت ضروری ہے اورفاٹاکوقومی دھار ے میں لاناقبائلیوں ہی کی خواہش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے