Voice of Asia News

چین کی اقتصادی کامیابیاں ’’خیرہ کن،متاثرکن اور چیلینجنگ ‘‘ہے،صدر آسٹریا

بیجنگ(وائس آف ایشیا)’’خیرہ کن ،متاثر کن اور چیلینجنگ‘‘ یہ وہ تین الفاظ ہیں جو آسٹریا کے صدر نے چین کے اپنے سرکاری دورے سے روانگی سے قبل باتیں کرتے ہوئے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران چین کی اقتصادی کامیابیوں کی وضاحت کرنے کے لیے استعمال کیے ہیں۔ الگزینڈر وان ڈر بیلن سات اپریل سے بارہ اپریل تک چین کے دورے کے دوران ایک بڑے وفد کی قیادت کریں گے۔چانسلر سبسٹائن کرز بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ اس دورے کو ’’تاریخی قرار دیا گیا ہے کیونکہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ آسٹریا کے صدر اور اس کے چانسلر دونوں نے بیک وقت ایک ہی ملک کا دورہ کیا ہے۔وان ڈر بیلن نے کہا کہ ہمارے دورے کے نتیجے میں کئی سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کو مزید اضافہ ہوگا۔ اور ہمارے تعلقات کی فعالیت کو نئی مہمیز ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی پیداوار خیرہ کن ہے کیونکہ یہ اتنی قلیل مد ت میں زیادہ تر زرعی معاشرے سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے