Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر،میر واعظ کا کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی منانے پر پاکستان کا شکریہ

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئر مین میرواعظ عمرفاروق نی6اپریل کو محکموم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منانے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جو گزشتہ اتوار سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ پاکستا ن کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد اور اسے دبانے کیلئے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں جاری مظالم سے عالمی برادی کو آگاہ کرنے کیلئے اپنی مہم تیز کرے۔میر واعظ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات کا نوٹس لیکر نوجوانوں کے قتل، گرفتاریوں، حریت رہنمائوں کی نظربندی اور مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں،ِ کرفیو ،چھاپوں، گرفتاریوں ، حریت رہنمائوں کی نظر بندی اور لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جائز آواز کو بدترین مظالم کے ذریعے دبانے کی بھارتی پالیسی پر اب خاموش نہیں رہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کیونکہ حریت پسند کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں نے حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کی آبیاری اور اسے پایہء تکمیل تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے باعث خطے کو لاحق خطرات اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا اب احساس ہونے لگام ہے لہذا اس دیرینہ تنازعہ کو حق خودارادیت کی بنیاد پر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے عالمی سطح پر د بائو میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اوربھارت بھی اب زیادہ دیر تک اس تنازعہ کو ٹال نہیں سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے