Voice of Asia News

کنگنا رناوت کا بھارتی فلموں آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے آئٹم سانگز پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کیلئے نقصان دہ ہو۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی فلموں میں آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے معاشرے اور بچوں کیلئے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ فلمز میں آئٹم سانگ پر پابندی ہونی چاہئے۔ کنگنا رناوت آج کل فلم’مانی کرنیکا، دی کوئین آف جھانسی‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو 15 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے