Voice of Asia News

گیفوکن جاپان میں پی ٹی آئی کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس

گیفوکن(وائس آف ایشیا رضا ہاشمی بیورو چیف جاپان )گذشتہ روز پی ٹی آئی گیفوکن جاپان میں تنظیم سازی کے حوالے سے مر کزی سینئر نا ئب صدر پی ٹی آئی جا پان چوہدری افضل چیمہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کا بنیادی مقصد لوکل باڈی کی تشکیل اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا جو کہ باہمی اتفاق رائے اور خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔یاد رہے کی لوکل باڈیز کی تشکیل مرکزی صدر پی ٹی آئی جاپان احمد سعید بھٹی کی ہدایات کے مطابق پورے جاپان میں جاری ہے۔گذشتہ روز متفقہ طور پر لوکل باڈی کے جن عہدیداران کے ناموں کو چوہدری محمد افضل چیمہ نے فائنل کیا مندرجہ ذیل ہیں۔

صدرعلی خالد چیمہ،سینئرنائب صدررانا علی،نائب صدر نوید صفدر،جنرل سیکریٹری ملک اسد عزیز

جوائنٹ سیکریٹری سعید احمد،سیکریٹری انفا رمیشن ثاقب ملک اورسیکریٹری برائے بین الاقوامی امورفخر ملک۔
اجلاس میں پارٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی پارٹی صدر علی خالد چیمہ نے ماہانہ اجلاس کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس میں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر رانا نواز،سہیل احمد،وحید صفدر،بخت خان،ذوالفقار چیمہ،محمود قریشی،سعید خان،عثمان قریشی،حافظ طارق عزیز ملک،عمران مرزا،رخسار وڑایچ،علی آغا،شعیب خواجہ،جاوید بٹ،حاجی ناصر،امجد عربی،رضاہاشمی اور دیگر نے شرکت کی تمام پارٹی کارکنوں نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر تے ہوے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہا آئندہ ملکی الیکشن میں اپنا اپنا اثر وسوخ استعمال کر کے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جائیگا۔انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔اوروزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے اوربنے گا نیا پاکستان۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر،فلسظینی،اور قندوزحملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع پر شدید مذمت کی گی اور شہیدوں کے لیے فاتح خوانی بھی کی گئی۔تقریب کے اہتمام پرپاکستان کی سلامتی کے لیے دعائے خیربھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے