Voice of Asia News

چیف جسٹس کو لوگ غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے

لاہور(وائس آف ایشیا) معاملات کا سخت نوٹس لینے کے باعث لوگ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے ملک کے بڑے صوبوں میں عدالتیں لگا کر عام لوگوں کو ریلیف دینے، حکومتی پروجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے، دوائوں اور کھانے پینے کی معیاری اشیا نہ ملنے کے معاملات کا سخت نوٹس لینے کے باعث لوگ انھیں غریبوں کا مسیحا کے نام سے یاد کرنے لگے۔چیف جسٹس کی جانب سے اچانک دوروں کو بھی عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے، لوگ اب ہر ہفتے کے آخری 2 روز کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئیں گے اور انکی داد رسی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے