Voice of Asia News

اینڈی مرے جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

لندن (وائس آف ایشیا) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلا ایونٹ ہو گا۔ 30 سالہ برطانوی کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015ء میں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا، میں نے اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے، امید ہے کہ کورٹ بھی اچھی ہوگی۔ یاد رہے کہ مرے کو تین گرینڈ سلام اوپن ٹائٹلز اور دو مرتبہ اولمپک گیمز میں طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے