Voice of Asia News

فلم ’’داس دیو‘‘ میں سیاست دان کا کردار ادا کرنا ایک دلچسپ چیلنج تھا، ریچا چڈھا

ممبئی(وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا کہ فلم ’’داس دیو‘‘ میں سیاست دان کا کردار ادا کرنا ایک دلچسپ چیلنج تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹریو ریچا چڈھا نے کہا ہے کہ فلم ’’داس دیو‘‘ میںسیاست دان ’’پارو‘‘ کا کردار ادا کرنا میرے لئے ایک چیلنج تھا اور اس دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اورپتا چلا کہ ایک سیاست دان خاتون کن کن مراحل سے گزرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میںریچا چڈھا (پارو) راہل بھٹ(دیو)، ادیتی رائو حیدری( چاندنی)، سائوربھ شکلا، ویپن شرما ، دلیپ تاہل، دیپ راج رانا ، انیل شرما اور سوہالیا کپور شامل ہیں۔ فلم میں انوراگ کشیپ اور ونیت سنگھ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔ فلم کی کہانی’’دیوداس‘‘ ناول سے ماخوذ ہے جو اترپردیش کی سیاست کے پس منظر کے گر گھومتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے