Voice of Asia News

زندگی کے مختلف پہلوئوں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس لینا ضروری ہیں، تبو

ممبئی(وائس آف ایشیا)بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے اور زندگی کے مختلف پہلوئوں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس ضروری ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے اور ایک وقت ہوتا ہے جب وہ زندگی کے مختلف پہلوئوں کو جاننا چاہتی ہیں۔اگر میں اداکاری سے بریک نہیں لیتی تو میں بے آرام و بے چین ہو جائوں گی کیونکہ بطور ایک انسان میرے لئے فلموں سے زیادہ میری زندگی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے اور اس کے لئے بریکس لینا بہت ضروری ہے۔ یہ ایسے موڑ ہیں جہاں میں کام نہیں کرنا چاہتی اور کچھ مختلف چیزیں کرنا چاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے