Voice of Asia News

سونم کپور بھی ٹونکل کھنہ کے حس مزاح سے متاثر

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور بھی اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ کے حس مزاح سے متاثر ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میںکہا کہ میں ٹونکل کھنہ سے بہت متاثر ہوں کہ وہ اپنی حس مزاح کے ذریعے سے ان موضوعات پر بھی بات کرجاتی ہیں جن پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ سونم کپور تین فلموں میں جلوہ گر ہوں گی جن میں ایک ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ ، دوسری’’ اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ اور تیسری ’’سنجو‘‘ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے