Voice of Asia News

ٹی وی کی نسبت ویب سیریز میں کام کرنے کی آزادی ہوتی ہے، کریتی کلہاری

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ فلم ’’بلیک میل‘‘ کی اداکارہ کریتی کلہاری نے کہا ہے کہ ٹی وی کی نسبت ویب سیریز میں کام کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی کلہاری نے کہا ہے کہ مجھے طویل عرصے سے ٹی وی پراجیکٹس کی پیشکش ہو رہی ہیں لیکن ایک پراجیکٹ کو 6 ماہ دینا میرے لئے ہمیشہ سے مشکل رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی میں نے حال ہی میں ایک ویب سیریز میں کام کیاہے جو معیاری اور دلچسپ مواد پر مبنی تھی کیونکہ میرے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں کچھ منفرد کروں جس کے باعث ٹی وی پر ابھی تک کام نہیں کیا ہے اور یہ بھی کہ میں 50 یا 60روز سے زیادہ روز تک عکسبندی نہیں کر سکتی کیونکہ میں بہت زیادہ بور ہو جاتی ہوں اور اس لحاظ سے ٹی وی کی نسبت ویب سیریز میں کام کرنے کی آزادی ہوتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے