Voice of Asia News

کرسٹن سٹیورٹ نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

لاس اینجلس(وائس آف ایشیا)ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ 9 اپریل 1990ء میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999ء میں متعدد فلموں کے چھوٹے کرداروں سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے 2002ء میں تھرلر فلم پینک روم میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا جس پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کی معروف فلموں میں ویلکم ٹو دا ریلیز، آن دا روڈ، کیمپ ایکسرے، کلائوڈز آف دا سلس ماریا، سرٹین ویمن،سٹل الیس، ایڈونچر لینڈ، دا رن اویزاور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے