Voice of Asia News

فوکوشیما کے عوام کا مذہبی رسم کی بحالی پر اظہار مسرت

ٹوکیو  (وائس آف ایشیا)جاپان میں فوکوشیما کے رہائسیوں نے 2011ء کے جوہری حادثے کے بعد معطل کی جانے والی ثقافتی مذہبی رسم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوکوشیما میں دائی اِچی جوہری بجلی گھر کے نواحی علاقے میں رہنے والے لوگوں نے 2011ء کے جوہری حادثہ میں معطل کی جانے والی مذہبی رسم ’’حما کٴْوداری‘‘ کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔مذہبی رسم کے دوران مقامی رہائشی افراد ’’مِیکوشی‘‘ نامی ایک تعزیہ کو اٴْٹھاکر ساحل پر لے گئے جہاں انھوں نے اچھّی صحت اور بکثرت فصلی پیداوار کیلئے دعا کی جس کے بعد اپنے آبائی قصبوں میں واپس آگئے۔ مذہبی رسم کی ادئیگی کے بعد مقامی افراد نے سڑکوں پر پریڈ بھی کی۔ ایک مقامی برادری کے سربراہ ماساہِیتو نِیموتو نے میڈیا کو بتایا کہ بہت سے لوگوں کے تعاون کی وجہ سے یہ مذہبی رسم دوبارہ شروع ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے