Voice of Asia News

شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک

دمشق(وائس آف ایشیا)شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر مبینہ امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں 16 ہلاک جبکہ 36زخمی ہوگئے ،ادھر سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کردی۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ حمس کے ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوئے جبکہ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جبکہ پڑوسی ملک لبنان کے سرحدی علاقے میں طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔شامی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فورسزکا دعویٰ ہے کہ حمس کے ٹی4 ایئر بیس پر 8میزائل دا غے گئے، حملے کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔ادھر سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کردی۔سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوجی اڈوں پرامریکی حملوں کی خبروں میں حقیقت نہیں۔حملے کی اطلاع شامی فوج کی جانب سے غوطہ میں کیمیائی حملوں کے الزام کے بعد سامنے آئی ہے جس میں 70 افراد مارے گئے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے