Voice of Asia News

ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم کی شام کی صورت حال پر بات چیت

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کی باقیات کو شکست دینے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ اور حیدر العبادی کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں خطے کو درپیش دیگر چیلنجز، شام کی موجودہ صورت حال اور داعش کو شکست دینے پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نماؤں نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے دوما کے مقام پر نہتے شہریوں کے خلاف مبینہ طورپر کیمیائی ہتھیاروں سے کیے گئے حملے اور اس کے نتائج پر بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے