Voice of Asia News

ایران اور روس جانور بشارالاسد کی پشت پناہی کررہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے جنگ سے تباہ حال علاقے مشرقی الغوطہ میں واقع شہر دوما میں شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسد رجیم ہی اس حملے کا ذمے دار ہے جبکہ ایران اور روس ’’ جانور بشارالاسد‘‘ کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغام میںروسی صدر ولادی میر پوتین اور ایران پر شامی صدر کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انھوں نے کیمیائی حملے کی زد میں آنے والے علاقے کو فوری طور پر انسانی امداد کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما پر بھی یہ الزام عاید کیا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں ’’ سرخ لکیر‘‘ عبور ہوجانے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا تھا۔براک اوباما نے شام میں شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیارو ں کے استعمال کو ایک سرخ لکیر قرار دیا تھا اور اسد رجیم کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے