Voice of Asia News

کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں پارٹی عہدیداران اور سکھ رہنمائوں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوپیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا لگتا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھاہے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے