Voice of Asia News

حریت رہنمائوں کی طرف سے شہید کشمیریوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

سرینگر (وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء اور جموںوکشمیرپیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ 2016ء میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوان اعجاز احمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع اسلام آباد کے علاقے عشمقام میں شہید نوجوان کے گھر گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختار وازہ نے اس موقع پر کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔انہوںنے شہید نوجوان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری پامالیوں کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ۔ حریت رہنماء ملاقات کیلئے تحریک حریت کے رہنماء ریاض احمد میر سے بھی گئے جو حال ہی میں جموں کی کٹھوعہ جیل سے اٹھارہ ماہ کی غیر قانونی نظربندی کے بعد رہا ہوئے ہیں۔مختار وازہ نے مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام کشمیری نظربندوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر نثار احمد راتھر، فیاض احمد بٹ ، ریاض احمد ڈار ، سہیل احمد اور دیگر بھی ان کے ہمرہ تھے۔ ادھر حریت رہنماء جاوید احمد میر جنوبی کشمیر میں حال ہی میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیریوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے اسلام آباد اور پلوامہ کے مختلف علاقوں میں گئے ۔ جاوید احمد میر اسلام آباد کے علاقے درہان میں شہید رئو ف احمد گھانڈے کے گھر گئے اور انکے والد بشیراحمد سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر حریت رہنماء نے جنوبی کشمیرمیں تلاشی اور محاصر ے کی کارروائیوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر افسو س کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے