Voice of Asia News

حالیہ فیس بک اسکینڈل کی محور برطانوی کمپنی دیوالیہ ہو گئی

لندن(وائس آف ایشیا) الیکٹرانک ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی برطانوی کمپنی کیمبرج اینیلیٹیکا نے اپنا معمول کا کام روکتے ہوئے دیوالیہ پن کی درخواست دے دی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اسی کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا سے متعلق اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کمپنی نے اپنے دیوالیہ پن کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس کے گاہک مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں اور قانونی تنازعات میں اس کی نمائندگی کرنے والے وکلاء4 کے معاوضے بہت زیادہ ہیں۔ فیس بک کی انتظامیہ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اس کمپنی نے غیر قانونی طور پر قریب ستاسی ملین صارفین کے نجی کوائف تک رسائی حاصل کر کے انہیں امریکی صدارتی انتخابی مہم میں موجودہ صدر ٹرمپ کے حق میں استعمال کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے