Voice of Asia News

چاول کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 27فیصد اضافہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان سے چاول کی برآمدات میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رائس ایکسپورٹرایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق جولائی سے لیکراپریل کے اختتام تک پاکستان نے چاولوں کی مختلف اقسام کی برآمدات سے 1.57ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چاول کی مختلف اقسام کی برا?مدات سے 1.23اورب ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔ذرائع کے مطابق انڈونیشیاء ، کینیا اوردیگرممالک کو چاول کی فراہمی کے نئے آرڈرز کی تکمیل کے بعد برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس عرصہ میں حجم کے لحاظ سے چاولوں کی برآمدات میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے