Voice of Asia News

جاپان، جزیرہ ایزو کے لئے نئی پُرتعیش ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ

ٹوکیو(وائس آف ایشیا ) ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے مقبول سیاحتی علاقے ایزو کے لئے ایک نئی پُرتعیش ایکسپریس ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع مقبول سیاحتی علاقے کے لئے ایک نئی پُرتعیش ایکسپریس ٹرین سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ٹوکیواور جزیرہ ایزو کے شِمودا شہر کو ملانے والی ٹرین 2020ء کے موسمِ بہار میں چلنا شروع ہو گی یہ علاقہ اپنے تفریحی ساحلوں اور گرم پانی کے چشموں کیلئے مشہور ہے۔۔ریلوے کی منتظم کمپنی نے کہا ہے کہ اس ٹرین ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے لئے جاپان کے دورے پر آنے والے سیاحوں کو سفر کی بہترین سہولت میسر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے