Voice of Asia News

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کانفرنس

راولپنڈی (وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ مملک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس ہوئی جس میں پاک فوج کے تمام جنرلز نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران دہشتگردوں سے کلیئر علاقوں کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے عمل اور آپریشن رد الفساد پر ہونے والی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں سے کامیابیاں ملیں ، پاک فوج کی پیشہ وارنہ تیاریاں اور جذبہ قابل تحسین ہے ، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے