Voice of Asia News

قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) قومی سلامتی کونسل کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان مسترد کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے تحقیقات کیلئے شواہد پیش نہیں کیے۔یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس عسکری قیادت کی تجویز پر بلایا گیا، اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، آئی ایس آئی، آئی بی کے سربراہان بھی موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا، عسکری قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے