Voice of Asia News

کمسن بچی سے زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے

فیصل آباد(وائس آف ایشیا ) فیصل آباد میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے 289 رب میں گزشتہ روز دوسری جماعت کی طالبہ سات سالہ بچی سمعیہ کو مبینہ درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم اسامہ موقع سے فرار ہو گیا۔ بچی کے لواحقین کی درخواست پر پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے