Voice of Asia News

سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی مشاورت

سری نگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے مشترکہ آزادی پسند قائدین سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے حیدر پورہ میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر مشاورت کی ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ کے دوران وادی کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کے پی آئی کے مطابق حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی کی حید پورہ رہائش گاہ پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ پیر کو طلب کی گئی،جس میں حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق احمدلبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک نے شرکت کی۔ دن کے2بجے میٹنگ شروع ہوئی،جس کے دوران وادی کی موجودہ صورتحال،شہری شہادتوں ،،گرفتاریوں اور مزاحمتی لیڈروں و کارکنوں کی خانہ و تھانہ نظر بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر برہمی کا اظہار کیا گیا کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے لیڈروں پر بھی پی ایس اے نافذ کیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے ایک خوف و ہراس کا ماحول تیار کر کے سیاسی مکانیت کے ساتھ ساتھ تعزیت پرسی پر بھی قدغنیں اور بندشیں عائد کی جا رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران21مئی کو شہدائے حول کے برسی اور وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے دورہ وادی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے