Voice of Asia News

کانزفلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے دلکش انداز

کانز(وائس آف ایشیا ) اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں کالے رنگ کے گان میں انتہائی دلکش اورخوبصورت نظرآئیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پراپنی اداں کے جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر وہ کالے رنگ کے گان میں بے انتہا خوبصورت نظرآئیں۔کانزریڈ کارپٹ پرانٹری سے چند گھنٹے قبل ماہرہ خان نے ٹوئٹرپراپنی خوشی شیئرکرتے ہوئے لکھا بارش ہورہی ہے اورمیں نروس ہوں لیکن شاید یہ ایک نشانی ہے، بارش اورمیرا پرانا رشتہ ہے۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرکانزکے دوران لی گئی اپنی تصاویرشیئر کیں جوشیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پرماہرہ خان کے لباس اوراندازکو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے ماہرہ خان پرہمیں فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے