Voice of Asia News

پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روزباکسر عامرخان انعامات تقسیم کریں گے

لاہور(وائس آف ایشیا )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اہلیہ کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں، پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز بطورمہمان خصوصی مدعو ہیں جہاں وہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ جب لاہور پہنچے تو انھیں سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔ وہ آج پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 177 مرد اور 22 خواتین بھی شریک ہیں، آج چیمپئن شپ کے آخری روز فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے