Voice of Asia News

ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ سراہا جاتا ہے، سوناکشی سنہا

ممبئی(وائس آف ایشیا ) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ اہم مقام حاصل ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ علاقائی فلومں کے بعض پہلو ہندی فلم انڈسٹری سے بہتر ہیں لیکن یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ ہندی فلمیں علاقائی فلموں کی نسبت لوگوں کی کم توجہ کا مرکز بنتی ہیں اور انہیں اتنا زیادہ نہیں سراہا جاتا جتنا علاقائی فلموں کو سراہا جاتا ہے بلکہ انہوں نے تامل فلم میں کام بھی کیا ہے اور ان کے کام کرنے کے انداز ہندی فلم انڈسٹری سے تھوڑا مختلف ہے، وہ علاقائی سینما کی طاقت کو جانتی ہیں لیکن علاقائی فلمیں ہندی فلموں کے جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے