Voice of Asia News

کامیڈی کرنا آسان کام نہیں ہے، کریتی سینن

ممبئی(وائس آف ایشیا ) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ فلم’’’ارجن پٹیالا ‘‘ کا سفر بہت اچھا رہا ہے لیکن کامیڈی اداکاری کرنا آسان کام نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے کامیڈی اداکاری کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کا سفر بہت اچھا رہا ہے کیونکہ فلم کے سیٹ پر اداکار ورون شرما اور دلجیت دوسنجھ کا مزاق اور مزاحیہ انداز سے ہر وقت خوشگوار ماحول رہتا۔ انہوں نے کہا کہکامیڈی اداکاری کرنا آسان نہیں ہے اور ہمیں اس میں ایک ٹویسٹ لانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے