Voice of Asia News

ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانے آئی ہوں، ریچا چڈا

ممبئی(وائس آف ایشیا ) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں پیسہ کمانے نہیں آئیں بلکہ وہ اپنی ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانیں آئی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ انہیں اگر فلموں میں مرکزی کردار نہیں ملتے تو انہیں برا نہیں لگتا کیونکہ اگر پروڈیوسر چاہتا ہے کہ اس کی فلم 100کروڑ کا بزنس کرے تو انہیں فلم کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون جیسی سٹار کی ضرورت ہو گی اور یہ ایک پروفیشنل وجہ ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں پیسہ کمانے نہیں آئیں بلکہ وہ اپنی ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانیں آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے