Voice of Asia News

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ چار ماہ کی بلند سطح پر آگئے

کوالالمپور(وائس آف ایشیا ) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ بڑھ کر چار ماہ کی بلند سطح پر آگئے، جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ اور پام آئل کا ذخیرہ میں کمی آنا ہے۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کے لیے پام آئل کی ترسیل کے سودے 1.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 2416 رنگٹ (611.96 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 76,630 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے