Voice of Asia News

افغانستان، میں سیلابی ریلوں سے 34 افراد جاں بحق

کابل(وائس آف ایشیا )افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق افغان حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے 11صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران تقریبا250 مکان منہدم ہو گئے ہیں اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے