Voice of Asia News

امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لئے دعاگو ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر اس مہینے میں خاندان اور دوستوں سے دوبارہ رابطے بحال کئے جاتے ہیں۔یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور دنیا بھر میں مسلمان اس مہینے کے دوران ہر روز اپنے معاشروں کے لیے عطیات دیں گے اور لاکھوں افراد دوسروں کی خدمت اور اپنے ہمسائیوں اوردیگر انسانوں کے ساتھ نیک سلوک کے لیے خصوصی انداز میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے دوران ہر سال دنیا بھر میں ہمارے بہت سے سفارت خانے اور قونصل خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکھٹا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے حصول کے ہمارے عہد سے وابستہ ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اس ماہ کے آغاز کے موقع پران سب کے لئے ایک بہت خوش کن اور خوشحال رمضان کریم کی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے