Voice of Asia News

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائے گا

پیرس (وائس آف ایشیا ) فیفا نے انڈر 20 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں میزبان فرانس،، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ، گروپ سی میں امریکا، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین،، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں۔ ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے